نئی دہلی : وزارت اطلاعات و نشریات نے سبھی خانگی سٹیلائیٹ ٹی وی چینلس کو ایک حکم نامہ جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹی وی اسکرین پر نیچے ایک پٹی چلائیں کہ ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل ہجومی تشدد کے تحت سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔
عدالت عظمیٰ نے جولائی میں حکم جاری کیا تھا کہ مرکز او رریاستی حکومتیں ، ریڈیو ، ٹیلی ویژن او رریاستی پولیس او روزارت داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ سمیت دیگر میڈیا پلیٹ فارم پراس کی تشہیر کریں کہ ہجومی تشدد دیگر تشدد کی طرح سنگین تنائج کا حامل ہے۔
وزارت کے خط میں کہاگیا ہے کہ دور درشن اس فیصلے کو پہلے ہی لاگو کرچکا ہے او رسپریم کورٹ کے دائرہ کو بڑھانے کیلئے یہ مشورہ دیاجاتا ہے کہ خانگی سٹیلائیٹ ٹی وی چینلس مفادعامہ میں دوپیغامات کی پٹی اسکرین پر جاری کریں ۔