حیدرآباد: شہر میں ٹا ٹا کنسلٹنسی سرویس کی جانب سے سرکاری دواخانوں کی خالی جگہوں کوپارک میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ تا کہ مریض او ر ان کے رشتہ دار اس سے استفادہ کرسکیں ۔ا س کے پہلے مرحلہ کو جاریہ سال کے ۲؍ جون کو مکمل کرلیا جائے گا ۔
۲؍ جون کیوں کہ تلنگانہ ریاست کے تشکیل کا دن ہے ۔کچھ دن قبل عثمانیہ دواخانہ میں شروع ہوچکا ہے ۔ممکن ہے ۲؍ جون سے قبل تمام کاموں کو مکمل کرلیا جائیگا ۔یہ خالی جگہیں پچھلے کئی عرصہ سے خستہ حالی کا شکا رہیں ۔
یہ جگہیں نہ ہی مریض کے اٹینڈر استعمال کررہے ہیں او رنہ دواخانہ کے انتظامیہ ۔اس لئے خالی جگہوں کو بغیچہ میں تبدیل کردیا جارہا ہے۔