حیدرآباد۔سولہویں لوک سبھا کے نتائج مناظر عام پر آنے کے دوران تلنگانہ کی سولہا سیٹوں پر جہاں سے ریاست کی برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے اس میں سے 9سیٹو ں پر ٹی آر ایس کو جیت ملی ہے وہیں بی جے پی کے کھاتے میں چار اور کانگریس کے حصہ میں تین لوک سبھا سیٹیں ائی ہیں۔
ٹی آر ایس امیدوار رنجیت ریڈی نے چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کونڈا ویشویشوار ریڈی کو شکست دی ہے۔ رنجیت ریڈی کو14400کی کانگریس امیدوار پر سبقت حاصل ہوئی ہے۔
مجموعی لوک سبھا سیٹیں جہاں پر ٹی آر ایس کو جیت حاصل ہوئی ہے ان سے ایک چیوڑلہ بھی ہے۔ ناگر کرنول لوک سبھا سے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر پی راملو نے جیت حاصل کی ہے۔
کھمم سے ٹی آر ایس کے امیدوار ناما ناگیشوار راؤ نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل ہوئی ہے جو 1.60لاکھ ووٹوں کی سبقت ہے۔
محبو ب نگر کی لوک سبھا سیٹ سے ٹی آ رایس امیدوار ایم سرینواس ریڈی نے بی جے پی کی امیدوار ڈی کے ارونا اور کانگریس کے امیدوار ومشی چند ریڈی کو شکست دی۔
ٹی آر ایس کے دیگر جیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں پداپلی کے امیدوار این وینکٹشوارلو نے 78096ووٹ لئے ان کا مقابلہ کانگریس کے چندرشیکھر سے مقابلہ تھا۔
اس کے علاوہ ٹی آر ایس لیڈر پی دیاکر راؤ‘ورنگل‘ کے پربھاکر ریڈی میدک 3,11,322ووٹوں سے جیت او رپی راملو کے ناگرکرنول سے بالترتیب جیت ہے۔عادل آبا دسے ٹی آر ایس ایم پی امیدوار ایس بابو راؤ نے جیت حاصل کی۔