ٹی آر ایس وزراء میں شکست کا خوف، سرکاری بنگلوں سے ذاتی قیام گاہ منتقل 

حیدرآباد : برسراقتدار ٹی آر ایس کے حلقوں میں اسمبلی کے نتائج کے بارے میں خوف اور اندیشوں کا ماحول واضح طور پردکھائی دے رہا ہے ۔عوامی اتحاد کی تشکیل کے بعد صورتحال تبدیل ہوچکی ہے ۔او رمختلف سروے رپورٹس منظر عا م پر آچکی ہے ۔ سروے رپورٹس اور انٹلیجنس رپورٹس میں ٹی آر ایس کے قائدین کو الجھن میں ڈال دیا ہے ۔ انتخابا ت میں شکست کا خوف کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی وزراء نے اپنے سرکاری بنگلوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے اپنے ذاتی مکانات میں منتقل ہوگئے ہیں ۔ان وزراء کو شائد دوبارہ کامیابی کا یقین نہیں ہے ۔ لہذا وہ نتائج سے قبل ہی اپنے ذاتی قیامگاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ان وزراء نے اپنے اسٹاف کو بھی ہدایت دی ہے کہ دوبارہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں سکریٹریٹ میں ملاقات ہوگی۔ قواعد کے مطابق وزراء کو شکست ہونے کے بعد بھی ۶؍ ماہ تک سرکاری رہائش گاہ میں رہنے کی اجازت رہتی ہے لیکن زیادہ تر وزراء اس سے قبل ہی اپنے بنگے خالی کردیتے ہیں ۔