ٹی آر ایس لیڈر کی تعلیمی قابلیت میں تبدیلی۔

ملکاجگیری سے ٹی آر ایس امیدوار ایم ہنمنت راؤ نے سال2009اور2014کے حلف نامہ کے مطابق امریکہ کی البامہ یونیورسٹی سے گریجویٹ تھے ۔ تاہم ان کے تازہ حلف نامہ کے مطابق ان کی اعلی تعلیم گھٹ کر اب 2018میں انٹرمیڈیٹ ہوگئی ہے
حیدرآباد۔ الیکشن کمیشن کو داخل کردہ ٹی آر ایس امیدوار کے حلف نامہ میں ان کی تعلیمی قابلیت کم ہوئی ہے۔

جب میدک اسمبلی حلقہ سے سال2009میں انہوں نے الیکشن لڑا تھا اور سال2014میں جب مالکاجگیری پارلیمانی حلقے سے وہ امیدوار بنے تھی ( مگر ملا ریڈی کے مقابلہ شکست ہوئی تھی) مذکورہ امیدوار نے اپنی تعلیمی قابلیت پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ البامہ یونیورسٹی امریکہ سے گریجویٹ ہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویٹ ہے اور 1992میں پاس کیاتھا۔مگر اب ان کا تازہ حلف نامہ کو سال2018کے اسمبلی الیکشن کے داخل کیاگیا ہے ‘ اس میں دیکھاگیا ہے کہ ان کی تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائیڈ پر سابق کا حلف نامہ بھی موجود ہے جس میں انہیں اعلی تعلیمی یافتہ بتایاگیا ہے۔ تاہم تشویش اس بات کی ہے کہ کیوں ایک شخص نے اپنی تعلیمی قابلیت کو گھٹا کر پیش کیاہے۔ ہنمنت راؤ اس پر تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھے ۔

وہ بی جے پی کے سٹی پریسڈنٹ رام چندر راؤ کے خلاف میں مقابلہ کررہے ہیں۔ سابق میں دونوں اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے رکن قانون ساز کونسل رہے ہیں۔ حلف نامہ کے مطابق مسٹر راؤ ایک کروڑ پتی انسان ہیں‘ ان کے ذاتی اثاثوں کی قیمت 3.7کروڑ ہے