ٹی آر ایس لوک سبھا میں ہنگامہ کھڑا کیا‘ویلفیر اسکیم سے جی ایس ٹی ہٹانے کا پرزور مطالبہ 

فلاحی اسکیمات مشن کاکتیہ‘ مشن بگریتا‘ اور کم بجٹ والی ہاوزنگ اسکیم
نئی دہلی:جمعہ کے روز ایوا ن لوک سبھا میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے اراکین نے فلاحی اسکیمات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔مذکورہ فلاحی اسکیمات مشن کاکتیہ ‘ مشن بگریتااور کم بجٹ والی ہاوز نگ اسکیم اس میں شامل ہیں۔ٹی آر ایس اراکین کا احتجاج اس وقت ختم ہوا جب مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے ان اراکین کے مطالبے کو جی ایس ٹی کونسل سے رجوع کرنے کا بھروسہ دلایا۔

ایوان میں مسلئے کو اٹھاتے ہوئے ٹی آر ایس لیڈر جتیندر ریڈی نے کہاکہ 18فیصدجی ایس ٹی کی وجہہ سے ریاست میں زیرتعمیر پراجکٹ کا کام ٹھپ پڑ گیا ہے۔ریڈی نے کہاکہ ’’معاشی اصلاحات ان پراجکٹ پر ہتھوڑے کام کررہے ہیں۔ مذکورہ تمام پراجکٹ غریب عوام او رلوگوں کے استعمال کی ہیں۔ اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کی وجہہ سے حکومت پر زائد معاشی بوجھ پڑر ہا ہے‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ ہمارے چیف منسٹر نے بھی وزیراعظم ( نریندر مودی) کو وزیر فینانس( ارون جیٹلی) کو اس ضمن میں ایک مکتوب روانہ کیاہے‘‘۔ اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے جیٹلی نے کہاکہ وہ جی ایس ٹی کونسل سے اس مسلئے کو رجوع کریں گے۔مشن بگریتا پینے کے پانی کی اسکیم ہے جبکہ مشن کاکتیہ تالابوں او رجھیلوں کی مرمت ہے