عوامی نمائندے پاور سنٹرس کے اطراف دیکھے گئے
حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا 17واں پلینری سیشن میں پارٹی کی گروہ بندیاں واضح طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل یہ آخری پلینری سیشن ہے لہذا عوامی نمائندے اور قائدین کو حکومت کے دو پاور سنٹرس کے اطراف دیکھا گیا۔ چیف منسٹر کے فرزند کے ٹی راما راؤ اور بھانجہ ہریش راؤ کے خیمے کافی متحرک دکھائی دے رہے تھے۔ پارٹی میں یہ دونوں پاور سنٹرس کے طور پر جانے جاتے ہیں اور آئندہ انتخابات سے قبل کے سی آر کو اقتدار کی منتقلی کے سلسلہ میں کسی ایک کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہوگا۔ کے ٹی آر اور ہریش راؤ اسٹیج پر دو علحدہ حصوں میں بیٹھے رہے اور ان کے ساتھ ان کے تائیدی وزراء تھے۔ ہریش راؤ نے اسٹیج پر پہنچ کر موجود تمام قائدین سے ملاقات کی جبکہ کے ٹی آر نے تمام سے ملاقات کے بغیر اپنے حامیوں سے ملکر انھیں کے ساتھ بیٹھنے کو ترجیح دی۔ وزراء اور ارکان اسمبلی میں واضح طور پر دو گروپ دکھائی دے رہے تھے۔ اضلاع کے مندوبین نے پارٹی میں دونوں خیموں کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا اورآپس میں یہ چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ ان میں چیف منسٹر کا جانشین کون ہوگا۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کی جانب سے قومی سیاست میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد سے تلنگانہ میں جانشین کے انتخاب پر پارٹی منقسم ہوچکی ہے۔ کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے حامی اپنے اپنے قائد کو چیف منسٹر کے حقیقی جانشین کے طور پر اُبھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان دونوں خیموں کے درمیان رکن پارلیمنٹ کویتا کا بھی اپنا ایک حلقہ ہے لیکن وہ ان دونوں کے مقابلہ زیادہ مقبول نہیں ہیں اگرچہ کویتا کے ساتھ پارٹی قائدین کثیر تعداد میں دیکھے گئے لیکن عوامی نمائندے اور وزراء کی اکثریت کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے اطراف نظر