ٹی آر ایس او ربی جے پی دونوں مل کر حکومت بنائیں گے؟ مجلسی رکن اسمبلی کا اسمبلی میں دوران خطاب انکشاف ۔ غلطی سے زبان سے نکل گیا یا حقیقت سامنے آگئی ۔

حیدرآباد : مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس ) سے اتحاد جاری رکھیں گے ۔ اسمبلی میں تقریر کے دوران مجلسی رکن اسمبلی ملک پیٹ مسٹر احمد بن عبد اللہ بلعلہ کہا کہ ٹی آر ایس او رایم آئی ایم کا اتحاد لوک سبھا انتخابات میں بھی جاری رہے گا ۔ لیکن اسمبلی میں احمد بلعلہ نے غلطی سے کہہ دیا کہ ٹی آر ایس او ربی جے پی دونوں مل کر پارٹی بنائیں گے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ بات غلطی سے زبان سے نکل گئی یا پھر حقیقت سامنے آگئی ۔ مجلسی رکن اسمبلی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے متعلق اظہار خیال کیا ہے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔