ٹی آر ایس اقتدار ‘ کسانوں کیلئے تباہ کن ‘ اتم کمار ریڈی کا خطاب

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) یہ الزام عائدکرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس اقتدار تلنگانہ کسانوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے صدر پریش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج کہا کہ ریاست میں اگر کانگریس کو اقتدار ملتا ہے تو وہ کسان برادری کی زندگیوں میں بہترین تبدیلی لائیگی ۔ کوداڑ میں ایک ریتو گرجنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے واضح کیا کہ کسانوں کو کاشتکاری کیلئے بہتر سہولیات کی ضرورت ہے ۔ انہیں اپنی پیداوار کیلئے اقل ترین امدادی قیمت دی جانی چاہئے ۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ کسانوں کو مرکزی و ریاستی حکومتوں سے کوئی مدد نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خیرات نہیں بلکہ اپنی پیدوار کی اقل ترین امدادی قیمت چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراپ انشورنس اسکیم پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں کیا گیا اور کسانوں کو ان کی فصلوں کے نقصان پر کسی طرح کی مدد نہیں مل سکی ہے ۔