ٹیکساس:امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ویکٹوریہ میں شدید آگ کے سبب جلکر خاکستر مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لئے ان لائن ڈونیشن کی تحریک سے پچھلے دودنوں میں $900,000جمع کے عطیات کے ذریعہ شہر اور اس سے آگے رہنے والے افراد نے خیرسگالی کا مظاہر ہ کیاہے۔
Mosque destroyed by Arsonist at around 2am in Texas. There's a gofundme link if you would like to donate to rebuild https://t.co/aNmLvji5YN
— Malcolmite (@Malcolmite) January 29, 2017
ہفتہ کی اولین ساعتوں میں ویکٹوریہ کے اسلامی سنٹر میں اس وقت شدید آگ لگی جب عمارت کے اندر کوئی موجود نہیں تھا‘ یہ علاقے ہیوسٹن کے مغربی جنوب سے 185کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
صدر ڈونالڈ ٹرمہ کی جانب سے سات مسلم اکثریت والے ممالک کے مسافرین کی امریکی میں آمد پر پابندی کے اعلان کے اندرون ایک گھنٹہ آتشزدگی کی یہ واردات پیش ائی ہے۔
ویکٹوریہ ایڈوکیٹنیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق’’A gofundme.comپیج نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لئے ان لائن فنڈ کی شروعات کی جس پر‘ امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور باہر سے غیر معمولی اور خیرسگالی ردعمل حامیوں کی جانب سے ویکٹوریہ میں ملا۔
اتوار کے رات کے 10:45تک مذکورہ ویب سائیڈ کے پیج پر $900,000کا فنڈ جمع ہوا جبکہ ہے‘‘۔گوفنڈمی پیج نے کہاکہ ’’بے انتہا محبت‘ اچھے الفاظ کی ادائی‘گلے ملنا‘ مددگار ہاتھ اور اقتصادی تعاون ایک حقیقی امریکی کی پہچان ہے‘‘۔
مذکورہ نیوز پیپر کے مطابق ‘ درایں اثناء ایک روز قبل ہی سینکڑوں لوگ مقام واقع پر جمع ہوکر دعائیں کی اور رابطہ قائم کیا اور کمیونٹی کے ساتھ اظہار یگانگت کی ۔
مختلف عقائد کے مذہبی رہنماء اور ان کی قیادت میں جذبات میں مغلوب ہجوم بھی وہا ں پرموجود تھے‘‘۔کم ازکم چار گرجاگھروں کی جانب سے تباہ مسجد کے اراکین کو اپنے مقام پر عبادت کرنے اور نمازیں ادا کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔
اسلامی سنٹر کے صدر شاہد ہاشمی نے آتشزنی کے امکانات کو مستر د کیا مگر کہاکہ ایک ہفتہ قبل مسجد میں ڈکیتی کی واردات پیش ائی تھی۔
مذکورہ مسجد کی تعمیر سال2000میں ہوئی ہے اور جنوری 21کومسجد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ سال 2013میں ایک شخص قبول کیاکہ اس نے مسجد کی دیواروں میں سے کسی ایک پر H8یعنی کمپیوٹر شارٹ ہینڈ کے مطابق نفرت لکھا ۔
تحقیقاتی ادارے کے ذمہ داران کے ساتھ مسجد کے رکن ابی اجرامی نے کہاکہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائی قبل ازوقت بات ہوگی اور اس مسلئے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے گریز کی اپیل کی ہے۔
You must be logged in to post a comment.