ٹیچر کے تھپڑجڑنے کے بعد معصوم بنیائی سے محروم

میرٹھ۔ایک مشہوراسکول کی ٹیچر نے طالب علم کو اتنا زور دار تھپڑ مارا کہ بچے بینائی سے محروم ہوگیا۔میرٹھ روڈپر واقعہ شاردان اسکول کا یہ واقعہ ہے جس میں درجہ پنجم کے طالب علم کو ٹیچر نے اتنی بے رحمی کے ساتھ تھپڑ رسید کیا کہ اس کی بینائی ہی چلی گئی۔

بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ لڑکا کلاس کے ساتھی کے پاس سے اپنی نوٹ بک لینے کے لئے گیاتھا جب ٹیچر نے اس کو دیکھا تو اس کے عقب میں پہنچی اور طالب علم کو تمانچہ رسید کیا۔

گھر والو ں کادعوی ہے کہ جب اس نے اسکول انتظامیہ سے شکایت کرنے کی کوشش تو ٹیچر نے اس کے ساتھ نہایت بدسلوکی کا برتاؤ کیا۔گھر والو ں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ تھپڑ کے فوری بعد بچے بینائی سے محروم ہوگیا۔

https://twitter.com/nidi_nj/status/916874454663299078

https://twitter.com/a_bhabesh/status/916948771388325889

واقعہ کے بعد جب بچے گھر پہنچے تو اس کی حالت دیکھ کرگھر والوں نے وجہہ دریافت کی‘ اس کے بعد گھر والے اسکول انتظامیہ سے رجوع ہوئے۔بعدازاں گھر والوں نے سپریڈنٹ آف پولیس سے رجوع ہوئے جنھوں نے انصاف کا بھروسہ دلایا ہے۔

اس واقعہ کے بعد ریان ٹھاکر انٹرنیشنل اسکو ل میں پیش ائے سات سال کی پردیومن کے قتل کی یاد تازہ ہوگئی ۔ معصوم ٹھاکر کی نعش ستمبر8کے روز اسکول کے ٹائیلٹ میں گلہ کٹی حالت میں ملی تھی۔