ریاست کرناٹک میں ٹیپوسلطان شہید کے شہر میسور میں تین سال بعد تبلیغی جماعت کا تین روز عالمی اجتماع 26‘27اور28جنوری کو کاڈاکولی کے قریب منعقد کیاجارہا ہے ۔
عالمی سطح پر مقبول عالم دین اور پاکستان کے امیر تبلیغی جماعت مولانا طارق جمیل کے بشمول دنیا بھر اسلامی مبلغین کی شرکت بھی متوقع ہے۔
مجوزہ اجتماع کے لئے زور شور پر تیاری کی جارہی ہیں۔ وسیع وعریص اسٹیج کے علاوہ عالیشان خیمے بھی تیار کئے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے لئے قیا م وطعام کے لئے علاوہ عارضی جھیل تیار کی گئی ہے تاکہ اجتماع میں شرکت کرنے والے کو وضو کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
عارضی بیت الخلاء بھی تیار کیاگیا ہے۔ غرض کے تمام تر سہولتیں اس عارضی پنڈال میں فراہم کی جائیں گی۔
نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کی شرکت مجوزہ اجتماع میں بھی متوقع ہے۔
You must be logged in to post a comment.