ٹیپوسلطان جینتی حسب روایت منائی جائے گی : ۔ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر رامیشور 

میسور : ریاستی حکومت نے بی جے پی کی جانب سے ٹیپو سلطان جینتی کی مخالفت کئے جانے نیز اس کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کئے جانے پر حفاظتی انتظامات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جنگجو شیر میسور ٹیپو سلطان جینتی تقاریب کو روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ لیاگیا ۔نائب وزیر اعلی ڈاکٹر جی پرمیشور نے صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی تقاریب ودھان سودھا ریاستی سکریٹریٹ سے رویندر کلا شیٹرا میں اہتمام کیا جائے گا۔ وھان سودھا میں جی پرمیشوری میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۱۰؍ نومبر کو ریاست گیر سطح پر ٹیپو جینتی کا انعقاد عمل لایا جائے گا مخالفت کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلعی سپرینڈنٹ کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر پرمیشور نے کہا کہ ٹیپو جینتی تقاریب کے انعقاد کے بعد کسی بھی طرح کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد رہے گی کیونکہ لااینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے جو امتناع کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہوں ۔ ڈاکٹر رامیشور نے کہا کہ اس موقع پر ریپڈ ایکشن فورس کو متعین کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر رامیشور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یاکسی ذریعہ سے غلط پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔