ٹونی بلیئر کی برطانوی سیاست میں واپسی

لندن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے خواہش ظاہر کی ہیکہ وہ مقامی سیاست میں ایک بار پھر واپسی کرسکتے ہیں تاکہ بریگزیٹ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھ سکیں۔ یاد رہیکہ ٹونی بلیئر نے 1994ء تا 2007ء لیبر پارٹی کی قیادت کی تھی۔ البتہ وہ 8 جون کو منعقد شدنی عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے البتہ یہ ضرور کہا کہ وہ برطانیہ کی پالیسی وضع کرنے مباحثہ کیلئے ایک سیاسی تحریک چلانا چاہتے ہیں کیونکہ یوروپی یونین سے اخراج کیلئے برطانیہ اپنی بات چیت کے آغاز کی تیاریاں کررہا ہے۔ 63 سالہ ٹونی بلیئر 1997ء سے ایک دہائی تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی سیاست میں واپسی کے فیصلہ پر زبردست تنقیدوں کا سامنا کرنے بھی وہ تیار ہیں۔