نئی دہلی:مرکزی حکومت نے ٹرانسپورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کئی اقدامات کئے ہیں۔اور وہ کئی مقامات پر ای ادائیگی کو متعارف کروارہی ہے۔ٹول پلازا پر کوپن سسٹم متعارف کروایاگیاہے او راستثنیٰ بھی دیاگیاہے۔
پارلیمنٹ میں آج یہ بات بتائی گئی ہے۔منسٹر فار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ بی رادھا کرشنن نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کاجوا ب میں یہ بات بتائی ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ٹرانسپوٹرس نے جو تشویش ظاہر کی تھی اس سے ارباب مجاز کو واقف کروادیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کئی مقامات بشمول ٹول پلازا ڈیجٹل معاملات کوفروغ دے رہی ہے جن میں پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے 9نومبر سے 2ڈسمبر تک ٹول ٹیکس برخواست کردیاتھا۔اس کے علاوہ ٹول پلازا پر چلر کی قلت سے نمٹنے کے لئے کوپن سسٹم بھی متعارف کروایاگیا ہے
۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپوٹرس کو درپیش مسائل کا حل دریافت کرنے کئی ایک مقامات پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔