مریلینڈ( یوایس): ڈونالڈ ٹرمپ اور امریکی خاتون اول ملینا ٹرمپ کے درمیان کا مبینہ طور پر یہ’’ عجیب ‘‘ لمحہ پھر ایک مرتبہ انٹرنٹ پر وائیر ل ہورہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ٹوئٹر پر یہ ویڈیو جو وائیرل ہوا ہے اس میں ملینا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ جوائنٹ بیس انڈرویس کے اسٹیج پر تعارف کراتے ہیں جس کے بعد ڈونالڈ مپ پوڈیم کی طرف بڑھتے ہیں اور بیوی سے ہاتھ ملاکر ‘ جس کے بعد سے دونوں کے درمیان کی تلخیاں ظاہر ہوجاتی ہیں۔
The US First Lady introduces her husband on stage at an event at Joint Base Andrews. He thanks her with a handshake. pic.twitter.com/fPQNoMpnWa
— Caitriona Perry (@CaitrionaPerry) September 15, 2017
ٹوئٹر پر ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد ‘ ٹوئٹر صارفین نے اس لمحے کو’’ عجیب قراردیا‘‘ اور دس ہزار سے زائد صارفین نے اس ویڈیو کے پوسٹ کو دوبارہ ٹوئٹ کیا۔
یہا ں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ امریکی خاتون اول ملینا ٹرمپ نے 23مئی سال2017کو اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ کا ہاتھ دھکیل دیاتھا۔اس وقت دونوں اسرائیل میں بین گروین ائیرپورٹ پر بچھے سرخ قالین پر چل رہے تھے‘ اسی دوران ٹرمپ نے اپنی اہلیہ خاتون اول امریکہ کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایاتھا جس کو ملینا دھکیل دیا ۔ اس وقت کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہوا ۔