نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ایک تربیتی پروگرام کوئمبتور میں کووائی کالائی مگال کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں منعقد کیاگیا جہاں پر دیکھنے میں آیا کے ٹریننگ کے دوران غیر تربیت یافتہ ٹرینر ڈیزاسٹر ٹریننگ دے رہا ہے اور اس نے بزنس ڈگری کے سال دوم میں زیر تعلیم19سالہ این لوگیشواری کو تربیت کے دوران دوسری منزل سے دھکا دیدیا۔ٹرینر ٹی آر موگھم کی اس فاش غلطی کے سبب لڑکی کی جان چلی گئی۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=25&v=83D49oWHOu0
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوکیشواری گھبرائی ہوئی تھی حالانکہ ایک چھوٹا گروپ کو بچانے کا بھروسہ بھی دلارہا تھا۔ آفات سماوی کے حالات سے نمٹنے کی یہ عجیب ٹریننگ جمعرات کے روز کالائی ماگل آرٹس اینڈ سائنس کالج کوئمبتور میں پیش ائے ۔
عینی شاہدین کا الزام ہے کہ لڑکی چھلانگ لگانے کے لئے تیار نہیں تھی۔ مذکورہ ٹرینر نے اس کو باتوں میں الجھاکر جب دھکا دیاتو نیچے کی منزل پر باہر نکلی ہوئی چھت سے لڑکی کا سر ٹکرایا۔ پولیس کا کہنا ہے اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرو ں نے لڑکی کومردہ قراردیا۔
پینتالیس دن قبل اعلان کردہ ٹریننگ میں 20اسٹوڈنٹس نے حصہ لیاتھا۔ تین بجے کے قریب شروع ہوئی اس ٹریننگ کے دوران کئی طلبہ نے سیفٹی نٹ پر چھلانگ بھی لگائی تھی۔
کالج کے جس حصہ میں ٹریننگ چل رہی تھی وہ تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس کی دوسری منزلہ سے اسٹوڈنٹ کوچھلانگ لگانا تھا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرنے کے بعد گھر والو ں کو واقعہ کی جانکاری بھی دی۔
ٹرینر کے خلاف بھی ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔
Tamil Nadu CM announces Rs 5 lakh as compensation to the family of the 2nd year BBA student at Kovai Kalaimagal College of Arts and Science in Coimbatore who died after falling from third floor of her college building yesterday during National disaster management training.
— ANI (@ANI) July 13, 2018
چیف منسٹر تاملناڈو ای پالانی سوامی نے متوفی کے گھر والوں کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ کا اعان کیا۔چیف منسٹر نے کہاکہ’’میں نے محکمہ کالج ایجوکیشن اور پولیس کو سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے‘‘