حیدرآباد : عام طور پر فون صارفین کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے لون ، کریڈیٹ کارڈس وغیرہ کے فون کالس آتے ہیں ۔ ٹروکالر موبائل ایپ اپنے صارفین کو دھوکہ باز اور جعل ساز وں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اسی طرح تلنگانہ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر Truecaller App شہریوں کے لئے ووٹ مانگنے والوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک قدم آگے آیا ہے۔ جب بھی کوئی ووٹ مانگنے کیلئے آپ کو کال کرے گا تب ہی ٹروکالر ایپ آپ متنبہ کردے گا کہ یہ دھوکہ باز اور ووٹ مانگنے والے افراد ہیں ۔ جب آپ کے اسمارٹ فون میں Truecaller App ہوگا تو آپ کے فون اسکرین پر Vote Beggerووٹ مانگنے والے ، election harassment,TRS Vote, BJP Vote,اس طرح کے نام آئیں گے ۔
کوکٹ پلی حلقہ کے ساکن مسٹر نریش راؤ نے بتایا کہ انہیں روزانہ ۶سے ۷ ؍ مرتبہ ووٹ مانگنے والوں کی جانب سے فون کالس موصو ل ہوتے ہیں ۔ سینکڑوں افراد اس طرح کے فون کالس آنے کی شکایت کرتے ہیں ۔ Truecaller App کے بموجب اگر کوئی مخصوص فون نمبر ہمارے صارفین کی جانب سے زیادہ رد کردیا جاتا ہے تو ہم ایسے فون نمبرات کو جعلی فون نمبرات میں شامل کردیتے ہیں اور ہم اپنے صارفین کو متنبہ کردیتے ہیں کہ یہ فون کال غلط ہے۔ موبائیل صارفین اسطرح کے فون کالس کی شکایت ٹیلیکام ریگولٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) سے کرسکتے ہیں ۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی اس محکمہ سے فون کالس کی شکایت درج کروائے گا تو اسے بھی دھمکی آمیز کالس آسکتے ہیں ۔
ٹروکالر کے ایک صارف نے بتایا کہ میں اور میری ماں ووٹ مانگنے والوں کے کالس پر ٹی آر اے آئی سے شکایت درج کروائی ۔ اس کے بعد ہمیں دھمکی آمیز کالس موصول ہوئے ۔ اور ہمیں شکایت واپس لینے کیلئے کہا گیا ۔ ہم نے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے شکایت واپس لے لیں ۔