ٹرمپ کے نامزد سپریم کورٹ جج کیواناہ کے تقرر کی توثیق

واشنگٹن ۔ /7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ٹرمپ کی جانب سے نامزد جج بریٹ کیواناہ کے جنسی واقعات کے خلاف امریکی سنیٹ میں بحث و مباحث کے بعد بریٹ کیواناہ کو ڈیموکریٹک ارکان کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ریپبلک ارکان نے 51 ووٹ دیئے اور ڈیموکریٹک کے 49 ووٹ ڈالے گئے ۔ امریکی سینٹ نے ابتدائی مرحلے کی ووٹنگ میں ان کے تقرر کی توثیق کردی ہے ۔ ان کے ناقدین نے اس اہم عہدہ کیلئے انہیں غیرموزوں قرار دیا ہے ۔ امریکہ بھر میں ان کے خلاف مظاہرے بھی ہور ہے ہیں ۔