ٹرمپ کے خلاف امریکی شہریوں میں مظاہرے جاری

نیویارک/لاس اینجلس: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ مسلسل بڑھتاجارہاہے۔ نیویارک‘ لاس اینجلس او رشکاگو میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے ریلیوں میں حصہ لیا۔

ریلیوں کے منتظمین کاکہنا ہے کہ منگل کو صدارتی انتخابات میں رائیل اسٹیٹ کے بڑے کاروباری مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کی چونکا دینے والی کامیابی کے بعد اس طرح کے احتجاج مسلسل بڑھ رہے ہیں۔مظاہرین کاالزام ہے کہ ان کی جیت شہریوں اور انسانی حقوق کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ریاست اورگن کے ساحلی شہر پورٹ لینڈ میں ہفتے کی صبح ہونے والے مظاہرہ تشددمیں بدل گیا۔مظاہرہ کرنے والے گروپوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں امریکہ بھر کے کئی شہری حقوق کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جمعہ کے روز سینکڑوں مظاہرین نے پورٹ لینڈ کی سڑکوں پر مارچ کیاجس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ۔ مظاہرین نے دیواروں پر بنے گرافٹی آرٹ پر رنگوں کو اسپرے کرکے نقصان پہنچایا۔