برلن:اقوام متحدہ کی دواہم ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اب تک پناہ گزینوں کی مد د کے لئے دستِ تعاون دراز کرنے جو سلسلہ جاری رکھا تھااسے دوہرہ فائدہ ہوا۔
ایک یہ کہ خطرات سے دوچار لوگوں کی ایک کثیرتعداد کو بچایاگیا اوردوسرے یہ کہ انہیں جس نئے مقام پر بازآبادکاری کا موقع ملا انھوں نے اس مقام کو زینت بخشی۔
دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یواین ہائی کمشنر برائے رفیوجی نے محتاط انداز میں دئے گئے بیان میں کہاکہ توقع کی جاسکتی ہے کہ امریکہ ایسے لوگوں کی امداد کے لئے ہمیشہ آگے ائے جو جنگ زدہ علاقوں سے راہ فرار اختیارکرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان جن میں معصوم بچوں کی بھی کثیرتعداد ہے ‘ بچانا چاہتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ جینا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا استدلال ہے کہ امریکہ کوپرپناہ گزین کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا چاہئے۔ مذہب اور قومیت کی بنیاد پر ان کے ساتھ امتیاز ی سلوک نہ کیاجائے ۔