ٹرمپ کے برہنہ مجسمہ کی 28000 ڈالرس میں نیلامی

لاس اینجلس ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایک ایسا برہنہ مجسمہ جس میں ان کی توند (بڑا پیٹ) کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے جسے ایک نیم پاگل شخص نے ایک نیلامی میں خریدا تھا اسے اب ایک آسیب زدہ میوزیم میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء جولین آکشنس نے چہارشنبہ کو یہ اعلان کیا کہ مجسمہ کو لاس اینجلس میں ہر سال دو بار منعقد کئے جانے والے نیلام میں 28000 ڈالرس (23000 یوروز) میں فروخت کیا گیا۔ اس برہنہ مجسمہ کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ حالیہ دنوں میں بعض متنازعہ مجسموں کو منہدم کرنے کے جو پے در پے واقعات رونما ہوئے تھے، ان میں ٹرمپ کا یہ مجسمہ تباہ ہونے سے بچ گیا تھا یا پھر اس مجسمہ پر شرپسندوں کی نظر نہیں پڑی تھی۔