نیویارک: نیویارک کے ایک پرنسپل نے اپنے والدین کے نام ای میل میں کہاکہ ٹرمپ کا دور صدارت9/11دہشت گرد حملے‘ویتنام‘ اور مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے قتل سے زیادہ پریشان کن ہے ۔سلیونیلسن کے اس سخت تبصرہ نے اسکول کے طلبہ اور کئی والدین کو پریشان کردیا ہے۔
روزنامہ نیویارک پوسٹ کی خبر کے بموجب ترقی پسند مینہٹن پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل نے دوطلبہ کے والدین سے گذشتہ ہفتہ اپنے ای میل میں کہاکہ ٹرمپ کادور صدارت9/11دہشت گرد حملے‘ویتنام‘ اور مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے قتل کے علاوہ واٹر گیٹ اسکینڈل سے زیادہ پریشان کن ہے۔
انہوں نے مسلسل کئی ای میل روانہ کرتے ہوئے ڈونالڈٹرمپ کے صدر امریکہ بننے پرطلبہ کے والدین کے سامنے اظہار تشویش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ارب پتی کی پالیسیاں انتہائی کن ہیں ۔
اپنے ایک پیغام میں نیلسن نے جو وضاحت کی تعلیم دیتے ہیں کہاکہ ان کے قریتی ساتھی کئی حالیہ آفتوں میں بشمول 9/11دہشت گرد حملے کو بھی شامل کرتے ہیں۔لیکن نیویارک کے شہری 11‘2001ء کے حملے سے زیادہ ٹرمپ کے دور صدارت کو پریشان سمجھتے ہیں۔
پرنسپل کے پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک طالب علم کے والد نے کہاکہ ان کا پیغام نامناسب ‘ جارحانہ اورپریشان کن ہے۔ میں نے اس اسکول کوفراخ دل سمجھ کر اپنے بچے کو اس میں شریک کروایاتھا