کریمیا کے روس سے الحاق کو امریکہ تسلیم کرلے: ڈونالڈ ٹرمپ
واشنگٹن ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے ڈونالڈ ٹرمپ پر ان کی روس سے ’’مکمل وفاداری‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ’’قومی سلامتی‘‘ کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں اس پر ان کے ریپبلکن حریف نے تردید کی کہ صدر روس ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پوٹن کی حمایت کرنے پر پریشان کن آمادگی ظاہرکی ہے۔ پوٹن کی تائید چاہے اس سے ناٹو حلیفوں کے بچاؤ کیلئے نہیں آئے گا اگر ان پر حملہ کیا جائے اور یہ کہنا کہ روسی عہدیداروں پر امریکہ اور یوروپ کے مشترکہ تحدیدات برخاست کردیئے جائیں جو کریمیا اور یوکرین کے روس میں الحاق اور دونوں ممالک میں روس کی جارحانہ کارروائی کی بناء پر عائد کئے گئے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پوٹن کی ستائش ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ان کی نظر میں نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔ وہ پوٹن کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں حالانکہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ انتخابات میں یہ مسئلہ اٹھانے سے قومی سلامتی خطرہ میں پڑ جائے گی۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی تھی کہ امریکہ کو چاہئے کہ کریمیا کے روس میں الحاق کو تسلیم کرلے کیونکہ اس سے روس کے ساتھ اس کے تعلقات زیادہ مستحکم ہوسکتے ہیں اور دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مدد مل سکتی ہے۔
اے بی سی کے پروگرام ’’دس ویک‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ کریمیا کے عوام کو روس کا ایک حصہ ہونے کو تسلیم کرلینا چاہئے اور امریکہ کو بھی کریمیا کے روس سے الحاق کو تسلیم کرنا چاہئے۔ اس طرح دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ ماضی میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منتظم سیاسی حکمت عملی کے ماہر پال مانافورٹ نے وکٹر یانوکووچ صدر یوکرین اور روس کے حامی کی ستائش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ نہ تو وہ اور نہ صدر پوٹن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کو میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تغیرات کا دور ہے اور ہر نئے تغیر کی مخالفت مناسب نہیں ہوتی۔ ہلاری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نشاندہی کی کہ ڈونالڈ ٹرمپ اس بارے میں کیا جانتے ہیں۔ انہوں نے دلیل پیش کی کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کریمیا کے بارے میں پوٹن کے خیالات کا ادعا کررہے ہیں۔ اگر ان کی تجویز قبول کرلی جائے تو خود امریکہ کی سلامتی خطرہ سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی اتنی اہمیت نہیں ہے جتنی کہ قومی سلامتی کی ہوسکتی ہے۔