واشنگٹن:امریکہ کی دارالخلافہ واشنگٹن میں عوام کو 20جنوری کا بے چینی سے انتظار ہے جب ملک کے نئے صدر ڈونالڈٹرمپ اپنے عہدہ کاحلف لیں گے۔
لاکھوں افرادٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور اس کے ایک روز بعد منظم کئے جانے والے احتجاجی مارچ کے لئے پوری طرح تیار نظر آرہے ہیں تاہم ٹرمپ کی حلف برداری سے خوشیا ں منانے والوں اور احتجاج کرنے والوں کی قطعی تعداد کا اب تک انداز ہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
اس کے متعلق کوئی اطلاع یا جانکاری بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔جبکہ سرکاری اعداد وشمار کو مانیں تو 8سے 9لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے
۔ یہ ایک ایسے نوعیت کی تقریب ہوئی ہے جہاں شہر میں ہرطرف گہما گہمی او رچہل پہل کے علاوہ جشن کا ماحول ہوتا ہے جس سے نہ صرف سڑک ٹریفک متاثرہوتی ہے بلکہ شہر کے میٹرٹرین خدما ت بھی متاثرہوجاتی ہیں۔21جنوری ہزاروں خواتین بھی ایک احتجاجی مارچ میں حصہ لیں گے۔