واشنگٹن :وائٹ ہاوز کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سالانہ بجٹ میں کانگریس کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی امریکی امداد جس میں ملٹری ہارڈویر سامان کی خریدی عمل میں لائی گئی ہے کو قرض میں تبدیل کردیاجائے ۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس پر قطعی فیصلے کی ذمہ داری ریاستی محکمہ پر چھوڑ دی ہے۔
انڈیا اور یوکے بشمول دیگر پارلیمانی جمہوریتوں کے برعکس ‘ فینانس منسٹر ذاتی طور پر پارلیمانی کے ایوان میں ذاتی طور پر بجٹ کرتے ہیں اور تجویز شدہ صدراتی بجٹ کی ہارڈ کاپی وائٹ ہاوز فراہم کرتا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا بجٹ امریکی کانگریس کو بعد میں پیش کیاجاتا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وائٹ ہاوز میں افیسر انتظامیہ برائے بجٹ میک مولوانے نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے تجویز پیش کی ہے کہ بیرونی ملٹر ی فنڈنگ( ایف ایم ایف) پروگرام جو کئی ممالک بشمول پاکستان میں جاری ہے لو امداد سے تبدیل کرکے معاشی قرض مقرر کیاجائے ۔
مولوانی نے کہاکہ ’’ ایف ایم ایف پاکستان کے لئے بھی ہوسکتا ہے قرض کی شکل میں دیاجائے گا‘‘۔توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان او ر دیگر ممالک کے لئے ایف ایم ایف کی تفصیلات ریاستی محکمہ کچھ وقت کے بعد جاری کریگا۔مولوانی نے کہاکہ اسرائیل اور مصرکے لئے ایم ایف ایم میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔