ٹرمپ کا امتناع، انتشار پسند اور غلط فیصلہ : برطانیہ

پیشگی اطلاع کی تردید ،دارالعوام سے تھریسامے کا خطاب
لندن ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے سفر پر تحدیدات عائد کرنے کو انتشار پسند اور غلط فیصلہ قرار دیا۔ چند دن قبل انہوں نے اس فیصلہ کی مذمت سے گریز کیا تھا۔ وہ وزیراعظم کے دارالعوام میں ہفتہ وار سوال جواب کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اپوزیشن قائد جریمی ٹاربن نے اس مسئلہ پر اپنے نظریات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انہیں امتناع کی قبل از وقت اطلاع تھی جبکہ انہوں نے وائیٹ ہاؤس میں صدر امریکہ سے ایک دن قبل ہی ملاقات کی ہے۔ مے نے کہا کہ اگر کاربائن مجھ سے پیچھے تو میں اس بات کی تردید کروں کہ اس قسم کے امتناع کی انہیں پہلے ہی سے اطلاع تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ان تحدیدات کی پہلے ہی سے اطلاع ہوتی تو ملاقات کے دوران وہ ٹرمپ سے اس کے بارے میں ضرور سوال کرتیں۔ انہوں نے ابتداء میں اس امتناع کی مذمت نہیں کی تھی صرف اتنا کہا تھا کہ امریکہ اپنی پناہ گزین پالیسی کا خود ہی ذمہ دار ہے حالانکہ وہ اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرتیں۔ انہوں نے امریکی پناہ گزین پالیسی کی ماضی میں ستائش کی تھی لیکن اب شامی پناہ گزینوں کی اور مسلم غالب آبادی والے سات ممالک سے شہریوں کی امریکہ آمد پر امتناع کی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔