نیویارک:ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کامصروف ترین ٹوئٹر اکاونٹ استعمال کرنے والوں میں شمار کئے
جانے کے باوجودمذکورہ سائیڈ کے ملازمین نے ٹرمپ سے مقابلے کے لئے ایک تنظیم کو $1.59ملین کاعطیہ دیا ہے۔
جمعرات کے روز ٹیک کرنچ میں شائع خبر کے مطابق تقریباً1,000ملازمین نے امریکن سیول لبرٹیز یونین ( اے سی ایل یو) کو اس بھاری رقم کا عطیہ دیا ہے تاکہ ووعارضی مسافرین امتناع کے متعلق ٹرمپ کے سرکاری احکامات کے خلاف جدوجہد کرسکے
۔سی ای او جیل ڈورسی اور ایکزیکٹیو چیرمن اومیڈ کوداستانی نے بھی تعاون کیاہے۔ جنرل کونسل وجیا گڈی کے حوالے سے ٹوئٹر نے کہاکہ ’’ ابھی ہمارا کام کافی دور ہے‘ انے والے مہینوں میں قانونی کاروائیا ں او رچارہ جویاں ممکن ہیں‘ قانون ساز وں اور عوام کو اسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے‘‘۔
گڈی نے مزیدکہاکہ ’’ مگر جس طرح سیول لبرٹیز نے انتباہ دیاہے‘ مجھے فخر ہے کہ ہم انفرادی طور پر آزادی کی مزاہمت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں‘‘۔
ٹوئٹر کے عطیات کو ملاکر اے سی ایل یو نے چند دنوں میں $24ملین جمع کئے ہیں‘ سال2016سے چھ گناہ زیادہ ہے۔