ٹرمپ جیسے دوست کے ہوتے ہوئے دشمن کی کیا ضرورت : یوروپی یونین صدر ڈونالڈ ٹسک

صوفیہ : یوروپی یونین کے صدر ڈونالڈ ڈٹسک نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز فیصلوں او رجارحانے بیانات دینے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک دوست سے زیادہ دشمن ہیں ۔

ٹسک نے کہا کہ بلغاریہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں پرزور دیا ہے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے اوریورو پ پر تجارت محصولات عائد کرنے کے خلاف یونائیٹیڈ یوروپین فرنٹ کا قیام عمل میں لائیں ۔

ڈونالڈ ٹسک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں کوئی بھی یہ سوچ سکتا ہے کہ ایسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی کیا ضرورت ہے ۔ان کامزید کہنا ہے کہ سچ کہوں تو یوروپ کو صدر ٹرمپ کا شکر گذار ہونا چاہئے کہ ان کی وجہ سے ہم ہر قسم کے ابہام سے باہرآچکے ہیں ۔

ڈونالڈ ٹسک کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوروپین سرابراہان اس بات کی دوبارہ تصدیق کریں کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ میں اس وقت تک شامل رہیں گے جب تک ایران اس کی پاسداری کرتارہے گا ۔اس کے علاوہ یوروپ کو ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی بحالی کا بھی کوئی حل نکالنا چاہئے ۔