برلین:فرانس کے صدر فرانکویس ہالینڈ نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ یورپ کے لئے ایک ’’ چیالنج ‘‘ ہے ‘جو پہلے سے ملک میں تیزی کیساتھ فروغ پارہی شدت پسندی کے خطرات کا سامنا کررہا ہے۔
ہالینڈ جرمن چانسلر انجل مارکل سے ملاقات کے بعد برلن میں پریس کانفر نس سے مخاطب تھے۔
آر ٹی آن لائن نے ہالینڈ کے حوالے خبر شائع کی ہے کہ’’ یہ حقیقت ہے کہ یہاں پر نئے یو ایس انتظامیہ کی جانب سے ہمیں چیالجنس کا سامنا ہے۔کامرس کے شعبہ میں چیالنجس ‘ وہ طریقہ کار جس میں دنیا بھر میں جاری بحران کا حل کے متعلق بھی چیالنجس کا سامنا ہے ۔
یقیناًہمیں ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کرنے کی ضرورت ہے‘ کیونکہ انہیں امریکی شہریوں نے منتخب کیا ہے ۔
مگر ہمیں یوروپی نظریہ کے مطابق اور اپنے نظریات کیساتھ خیالات کے فروغ کے لئے بات کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
مارکل نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے یہ کہاکہ’’ یوروپ کا اندرون اور بیرون ملک کے کئے چیالجنس کا سامنا ہے جس کو حل کرنے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے‘‘