واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ کی سابق خواتین اول مثل اوباما کے پروگراموں کو منسوخ کردیاہے۔ منسوخ شدہ پروگراموں کا مقصد دنیا بھر کے غیر ترقی یافتہ ممالک میں زمینی سطح پر لڑکیوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنااور امریکی اسکولوں میں صحت غذاء کوفروغ دینا تھا
۔سال 2015میں سابق خاتون اول نے ’چلو لڑکیوں کو سیکھائیں‘ پروگرام کی شروعات کی تھی جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر لڑکیوں کو باشعور بنانا تھا۔دنیا کے44ممالک میں پیس کارپس کے زیر نگرانی مذکورہ پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کے لئے پچھلے اکٹوبر میں 5ملین ڈالرس خانگی سیکٹر کی ذمہ داری میں جاری کئے گئے تھے۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی کے ایکٹنگ ڈائرکٹر شیلا کروالی کا ملازمین کو ای میل میں کہاگیا ہے کہ’’ لیٹس گرلز لرن‘‘ کو اہم اگے جاری نہیں رکھ سکتے‘‘۔
گارڈین نے ٹرمپ کے اگریکلچر سکریٹری سونی پیرڈو کے ایک بیان کے حوالے سے گارڈین نے لکھا کہ ’’ اگر بچے کھانا نہیں کھارہے ہیں تو اس کو ختم کردینا چاہئے‘ انہیں کوئی نیوٹریشن نہیں مل رہا ہے‘ باوجود اسکے پروگرام کو جاری رکھا ٹھیک نہیں ہے‘‘۔
سابق انتطامیہ کی جانب سے شروع کی گئی پانی کی صفائی پالیسی کو بھی ختم کردیاگیا ہے۔