ٹرمپ ، اسرائیل و روس کے سواء ساری دنیا میں ناپسندیدہ

امریکی صدر کو عوام کی اکثریت مغرور اور خطرناک سمجھتی ہے : پیو ریسرچ سنٹر

واشنگٹن ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام)پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیاد تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغرور، غیر روادار اور خطرناک ہیں۔سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جہاں بات بین الاقوامی معاملات کی آتی ہے تو وہاں امریکی صدر پر اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔ سروے کے مطابق صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکہ کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔