دبئی: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران موبائیل فون اورمائیکروبلاکنگ ویب سائیڈ ’’ ٹوئٹر‘‘ پر غیرمعمولی حد تک مصروف رہے
۔ ان کے بہت سے متنازع بیانات کسی پریس کانفرنس یا باضابطہ انٹرویو سے قبل ہی ٹوئٹر کے ذریعہ دنیا تک پہنچ جاتے تھے جس کے ردعمل کے طور پر ان کی مخالفت یا پھر حمایت کی ایک نئی لہر اٹھ کھڑے ہوتے تھے۔
العربیہ کے مطابق حلف لینے کے بعدٹرمپ اور ان کا فون دونوں بہت زیادہ مصروف ہیں۔ وائٹ ہاوز میں داخل ہونے اور دنیا کے سب سے بڑے سوپر پاؤر کی باگ ڈور میں تھامنے کے بعد بھی ان کے ٹوئٹر کے استعمال کی عادت میں فرق نہیں پڑا۔
وہ بدستور اپنا پرانا موبائیل فون او ر ٹوئٹر اکاونٹ استعمال کررہے ہیں جس کے سبب سکیورٹی عہدیداروں کو کافی پریشانی اورتشویش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ٹرمپ کا موبائیل فون گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کافی مصروف رہا ہے۔فون کے کیساتھ کیساتھ ٹرامپ کا پرانا انڈرائیڈفون سکیورٹی کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
ایک طرف وائٹ ہاوز میں ٹرمپ کے سکیورٹی اہل کار ان کے پرانے موبائیل فون سے پریشان ہیں تودوسری طرف ہیکرس حساس معلومات کی جانکاری کی جستجو میں ہیں۔
سکیورٹی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ٹرامپ کا پرانا موبائیل فون جسے صدر اپنے پاس رکھنے پر مصر ہیں جو وائیٹ ہاوز اورصدر دونوں کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن رہا ہے