پڈوکوٹائی ( ٹامل ناڈو ) : ۔ ٹامل ناڈو کے پڈوکٹائی ضلع میں اتوار کے روز جلی کٹو کھیل میں د وآدمی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کے سریامپتی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ۳۵؍ سالہ رامو او رترچی گاؤں کے رہنے والا ۴۳؍ سالہ ستیش کھیل کے دوران فوت ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر مانا پارائی اسپتال لیجایاگیا جہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا ۔
واضح رہے کہ جلی کٹو کھیل پر سپریم کورٹ 2014ء میں پابندی عائد کردی تھی لیکن 2017ء میں حفاظتی شرائط کے ساتھ پابندی ہٹادی گئی ۔ اور ایک ہزار بیل اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں ۔ او راس موقع ان بیلو ں کو پھولوں سے سجایا جاتا ہے ۔ او راس کھیل میں جیتنے والے انسانوں کو کار ، الکٹرانک اشیاء ، سونا کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء بطور انعام دیتے ہیں ۔
#TamilNadu: Two people died during Jallikattu event in Puddukottai yesterday. (File pic) pic.twitter.com/tUnIQmnQq7
— ANI (@ANI) January 21, 2019