ٹاملناڈو میںمخالف اسٹرلائیٹ احتجاج‘ ڈی ایم کے کا آج بند

اسٹالین گرفتار‘ٹوٹی کورین پولیس فائرنگ پر ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب : راجناتھ سنگھ

چینائی ۔24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹویٹی کورین میں دوران احتجاج 11 افراد کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے خلاف ڈی ایم کے اور اپوزیشن جماعتوں نے کل طلوع آفات سے لیکر غروب آفتاب تک بند کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی ایم کے نے منگل کو کہا کہ 25مئی کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ٹویٹی کورین پولیس فائرنگ کے خلاف کُل جماعتی احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ ڈی ایم کے نے گذشتہ رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فائرنگ اور ٹویٹی کورین میں موجود اسٹرلائیٹ پلانٹ کو بند کردینے کیلئے 25 مئی کو ساری ریاست ٹاملناڈو میں بند منانے کی اپیل کی ہے ۔ ڈی ایم کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالین کو احتجاج کے دوران پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ ٹوٹی کورین پولیس فائرنگ کے خلاف ڈی ایم کے صدر اور دیگر ارکان سکریٹریٹ کے قریب احتجاج کررہے تھے ۔ چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اس بندرگاہی شہر میں عوام کو تشدد پر اکسارہے ہیں ۔ ٹویٹی کورین فائرنگ کی وجہ سے ٹویٹی کورین اور اس آس پاس کے علاقوں کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور یہ بند کی اپیل دراصل عوام کے جذبات کا عکس ہے ۔ اس دن بھر کے ریاست گیر بند میںڈی ایم کے ‘ آل انڈیا نیشنل کانگریس ‘ دراویڈا کارگم ‘ ایم دراویڈا منترا کازگم ‘ سی پی آئی ( ایم) ‘ انڈین نیشنل مسلم لیگ ‘ وی چرونتھائی ‘ گل کاچی اور ایم مکل کاچی شامل ہیں ۔ اس دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ٹویٹی کورین پولیس فائرنگ اور ٹاؤن میں موجودہ حالات پر حکومت ٹاملناڈو سے رپورٹ طلب کی ہے ۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹی کورین عوام سے پُرامن رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ٹویٹی کورین ٹاؤن میں انتہا پسند گروپ کے اسٹرلائیٹ کوپر پلانٹ کو بند کرنے کی اپیل پر احتجاج شروع ہوا تھا ۔ احتجاج پرتشدد ہونے پر پولیس کو فائرنگ کرنی پری جس میں 11 افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کے بعد ریاستی حکومت نے مقامی حالات کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ‘ اس کی بحالی اقدامات اور حالات کو نارمل لانے کیلئے وزارت داخلہ نے حکومت ٹاملناڈو کے اقدامتا اور اسٹرلائیٹ پلانٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ٹویٹی کورین واقعہ میں انسانی جانوں کے اتلاف پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ان کی ہمدردیاں اور زخمی افراد کی جلد صحب یابی کیلئے دعاگو ہیں اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقہ میں امن و امان کی بحالی کیلئے تعاون کریں ۔ اسٹرلائیٹ پلانٹ کو بند کرنے کی تحریک پچھلے تین ماہ سے جاری تھی لیکن منگل کو یہ احتجاج اچانک ہی پُرتشدد ہوگیا اور پولیس نے احتجاجیوں پر فائرنگ کردی ۔ ٹاملناڈو کی ڈی ایم کے اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجیوں پر پولیس فائرنگ کے حلاف کل بند منانے جکا اپیل کی ۔

اسٹر لائٹ پلانٹ کو بند کرنیکی ہدایت
چینائی، 12مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو پولیوشن کنٹرول بورڈ (ٹی این پی سی بی) نے توتی کورین میں ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ تانبا پلانٹ کے خلاف بھڑکے تشدد کے دو دن بعد آج اس پلانٹ کو فوری اثرات سے بند کرنے کی ہدایت دی اور پلانٹ کی بجلی بھی کاٹ دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹی این پی سی بی کے صدر محمد نسیم الدین نے کل دیر رات ہدایت جاری کی جس کی بنیاد پر صبح سوا پانچ بجے پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی۔پلانٹ کے خلاف دو دن پہلے بھڑکے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 13ہوگئی۔ مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ میں سنگین طورپر زخمی سیلواشیکھر (43)کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہا ں آج وہ فوت ہوگیا۔