ممبئی۔ اپنی آنے والی اگلی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لئے ایسا لگتا ہے سلمان خان نے زور شور سے تیار کی ہے۔فلم کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر ایک جھلک کے طور پرفلم ٹائیگر زندہ ہے کے متعلق ایک جھلک پوسٹ کی ہے جو سلمان خان نے مداحوں کے لئے بہت کافی ہے۔
Heat , Guns & blazing Fire 🔥, I hope this December is going to be Warm @TigerZindaHai 🙂 pic.twitter.com/I15jS7OFma
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) September 6, 2017
انہوں نے تصوئیر کا کیپشن لکھا کہ شدت‘ بندوقیں‘ آگ کے شعلے ‘ آگ اس ڈسمبر ٹائیگر زندہ ہے جوش پیدا کردیگی۔سلطان کے اداکار اس تصوئیر میں ایکشن سین کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں جو پوری طرح چھاجانے والا انداز ہے۔
کبیر خان کی فلم ایک تھاٹائیگر جو سال2012میں ریلیز ہوئی تھی اس کے دوسرے حصہ کے طور پر ٹائیگرزندہ ہے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ہے۔فلم کیٹرینہ کیف بھی اہم کردار میں دیکھائی دیں گے جبکہ فلم کی ریلیز22ڈسمبر کو متوقع ہے۔