سوپر اسٹار سلمان خان کی متوقع فلم ٹائیگر زندہ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیاگیا ہے ۔ اس فلم میں کیٹرینہ کیف بھی مرکزی رول میں ہے اورتوقع ہے کہ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔
Diwali Gift…. pasand aaya? Ab Christmas pe milna… #tigerzindahai pic.twitter.com/ZRReba4oGQ
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) October 18, 2017
مذکورہ فلم ایک تھا ٹائیگر کا دوسرا حصہ ہے جس کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر ہیں اوریش راج فلم کے بیانر پر بنائی جارہی ا س فلم کے پہلے پوسٹر کے متعلق سلمان خان کے مداحوں سے علی عباس ظفر نے وعدہ کیاتھا۔پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان بندوق کی آڑ میں اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ہیں۔
سر پر چوٹ کے نشان سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ فلم ایک شاندار ڈرامہ ثابت ہوگی۔پوسٹر پر کیپشن لکھا ہوا کہ ’’ کوئی بھی زخمی شیر کا تعقب نہیں کرسکتا‘۔ سال2017میں ٹائیگر زندہ ہے سلمان خان کی دوسری فلم ہے۔
پہلی فلم ٹیوب لائٹ ہے جس کو کبیر خان نے بنایاتھاجو فلم شائقین کو تھیٹر تک کھینچ کر لانے میں کامیاب نہیں رہی۔اسی طرح کیٹرینہ کیف کی پچھلی فلم جگا جاسوس نے بھی کچھ خاص دھمال نہیں کیاتھا۔
لہذا سلمان اور کیٹرینہ کیف کی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔فلم کے لئے ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں ( سلمان او رکیٹرینہ) پانچ سال کے بعد سلور اسکرین پررومانس کرت ہوئے دیکھائی دیں گے