نئی دہلی:ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے چند ہندوستانی سیاسی وسماجی تنظیموں کو دہشت گرد قراردئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دراصل لشکر طیبہ‘جیش محمد‘اور جماعت الدعوۃ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی میں اسلام آبادکی تائید بین الاقوامی برادری کی توجہہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔
وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہاکہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک یان میں گذشتہ روز ہندوستان کی چند سیاسی وسماجی جماعتوں کو دہشت گردی سے مربوط کیاگیا تھاجو خود پاکستانی معیارات کے مطابق بھی مفروضہ اور بکواس ہے ۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے گذشتہ روزہ کہاتھا کہ آر ایس ایس ‘ وشوا ہند وپریشد‘ بجرنگ دل اورچند دیگر دہشت گرد عناصر کشمیر کے جغرافیائی وآبادیائی ہیت ترکیبی کو تبدیل کرنے کی مہم میں مصروف ہیں