ناگپور:ہفتہ کے روز ایک اجلاس کے دوران مہارشٹرا میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وی ایچ پی ’ گاؤ رکشکوں‘ کے شناختی کارڈس جاری کریگی۔ایسا لگتا ہے کہ دائیں بازو تنظیم کا یہ اقدام ملک بھر میں خودساختہ گاؤ رکشکو ں اور ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے حملوں پر جاری تشدد کے پیش نظر اٹھایاگیا ہے۔
مہارشٹرا علاقے کے ویدر بھا میں وی ایچ پی کے پرانت منتری اجئے بلدوار نے کہاکہ ’’ گائے تحفظ کام کررہے ہی والینٹرس کو ائی ڈی کارڈس جاری کئے گئے ہیں اور ان کے نام ریاستی حکومت کو بھی دئے جائیں گے‘‘۔
وہ گاؤ رکشکوں کے تشدد پر پوچھے گئے سوال کا ناگپور میں جواب دے رہے تھے۔نلدوار نے کہاکہ ’’ گاؤ رکشکوں‘‘ کو ائی ڈی کارڈس کی اجرائی کا فیصلہ چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس اور وی ایچ پی قائدین نے تین ملاقاتو ں کے بعد لیاگیا ہے۔