ویڈیو ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات 10بجے کے مقرر وقت کے بعد بھی خاتون فیس بک لائیو میں پٹاخے جلائے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایک عورت نے سوشیل میڈیا پر فیس بک ’لائیو ویڈیو‘کرتے ہوئے ‘مذکورہ احکامات کے کو چیالنج کرتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ دیوالی تقریب کے بعد پٹاخوں کے دھوایں سے فضائی آلودگی میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہیں کئی شہریوں میں دھویں کی پرت کے ماحول کو دھواں دھواں کردیا

نئی دہلی۔سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سارے ملک میں8سے 10بجے رات تک دیوالی کے پٹاخے جلاکر خلاف ورزی کی گئی‘ سوشیل میڈیا پر ایک عورت نے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر وقت کے بعد بھی پٹاخے جلائے اور فیس بک پر ’لائیوویڈیو‘ پوسٹ کیااور عدالت احکامات کو چیالنج کرتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کی۔

اکٹوبر 23سے قبل فضاء آلودگی کے پیش نظر سپریم کورٹ نے سارے میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی فضاء آلودگی کی بڑی سطح کے پیش نظر پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر تحدیدات عائد کردئے تھے۔

عدالت عظمی نے ساتھ میں پٹاخوں کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ ’’ گرین پٹاخے‘‘ بنائے جو کم روشنی او رآواز کے ساتھ نقصاندہ کیمیکل کے ذریعہ بنائے گئے ہوں۔

مگر سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مذکورہ ویڈیو میں کاجل شنگھالا احکامات کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے اور اپنے فیس بک فرینڈس کو ایسا کرنے کے لئے اکساتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ’’ میں نے 10بجے کے بعد پٹاخے جلانے کاکام کیاہے۔

آپ جو چاہئے وہ سزا مجھے دیں ‘‘۔ انہوں نے کہاکہ وہ چہارشنبہ کے روز مقرر وقت دس بجے کے بعد 10:30بجے پٹاخے جلائے ۔

فیس بک پر اس ویڈیو کو 9,283مرتبہ شیئر کیاگیا ہے اور 840ہزار لوگوں نے اس کا مشاہدہ کیا

۔سپریم کورٹ کے احکامات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایک عورت نے سوشیل میڈیا پر فیس بک ’لائیو ویڈیو‘کرتے ہوئے ‘مذکورہ احکامات کے کو چیالنج کرتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

دیوالی تقریب کے بعد پٹاخوں کے دھوایں سے فضائی آلودگی میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہیں کئی شہریوں میں دھویں کی پرت کے ماحول کو دھواں دھواں کردیا ۔جمعرات کی صبح دہلی میں سب سے آلودہ فضاء ریکارڈ کی گئی ‘ جو اس قدر متاثرہ تھی کہ صحت مند پھیپھڑے بھی اس فضاء سے بیمار ہوجارہے تھے