میرٹھ( اترپردیش):ایک او رانسانیت سوز واقعہ کے اندرلوجہاد کے شک میں ہندوواہانی کے کارکنوں نے چہارشنبہ کے روز اترپردیش کے شہر میرٹھ کے ایک گھر میں مبینہ طور پرگھس کر مذکورہ گھر میں مقیم جوڑے کو گھسیٹ کر قریب کے پولیس اسٹیشن لے گئے۔
واقعہ میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں پیش آیا۔ویسٹرین اترپردیش میں ہندویوا واہانی کی قیادت کرنے والے نریندر سنگھ تومر نواجون پر لڑکی کا جبرا مذہب تبدیلی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت اقدام کامطالبہ کیا۔
تومر نے اے این ائی سے کہاکہ’’ میں نے پولیس سے کہاکہ وہ مذکورہ مکان میں ہندو لڑکی سے عشق کرنے والے مسلم لڑکے کے خلاف سخت کاروائی کرے۔
وہ لڑکا چاہتا ہے کہ لڑکی کا مذہب تبدیل کرے۔میں اس مکان مالک کے خلاف بھی سخت کاروائی کا مطالبہ کیاجس نے بنا تحقیق کے انہیں مکان کرایہ پر دیا ہے‘‘۔
قبل ازیں جمعہ کے روز ہندویوا وااہانی کے کارکنوں نے اترپردیش کے مہاراج گنج کے گرجا گھر میں عبادت روکنے کا مطالبہ کیا ‘ ان کا الزام ہے کہ یہاں پرجبراً مذہب تبدیل کروایاجارہا ہے‘‘۔