نئی دہلی: گدھے کے بعد اب ایک پرانا گیت ’’ میراگدھا گدھوں کالیڈر‘‘ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے ۔انتخابی مقابلہ کے دوران سماج وادی پارٹی او ربرسراقتدار بی جے پی اپنے نمبرات بڑھانے کی کوشش میں اس گانے کو مشہورکررہے ہیں۔
افسانوی کامیڈین او راداکار محمود کی سال1967میں ائے فلم مہربان کا یہ نغمہ ہے ۔
بالی ووڈ کے سب سے مشہور گلوکار محمد رفیع مرحوم نے اس نغمہ کو پیش کیاہے۔
मेरा गधा गधों का लीडर…….
कल की गधा गाथा तो सुनी ही होगी आज ये सुनिए मज़ेदार है😊😊 pic.twitter.com/DwnLJccigl
— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) February 24, 2017
سب سے پہلے مذکورہ نغمے کو عمران پرتاب گڑی نے پوسٹ کیا۔
پچھلے ہفتہ انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے امیتابھ بچن سے اپیل کرتے ہوئے کہ ’’ گجرات کے گدھوں کی مہم نہ چلائیں‘‘ کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ پر تنقید کی تھی۔ واضح رہے کہ امتیابھ بچن گجرات ٹورزم کے سفیر ہیں۔
رائے بریلی کی ایک ریالی میں اکھیلیش نے اپیل میں کہاتھا کہ ’’میں صدی کے مہانائک ( امتیابھ بچن کا نام لئے بغیر) سے کہتا ہوں کہ وہ گجرات کے گدھوں کی تشہیر نہ کریں‘ ٹی وی پر ایک اشتہار آتا ہے جس میں ایک گدھا آتا ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=X_URMh0Qyqc
ہم صدی کی مہانائک سے کہیں گے کہ گجرات کے گدھوں کا پرچار کرنا بند کردیں‘‘۔انہوں نے کہاتھا کہ ’’ گجرات کے گدھوں کا پرچار کرتے ہیں۔ شمشان او رقبرستان کی بات کرتے ہیں‘ نہ جانے کون ان کو یہ سب بتاتا ہے۔
اب ایڈ گدھوں کے بھی ہونے لگے ہیں دیش کہاں جاتا ہے‘‘۔جمعرات کے روز وزیراعظم مودی نے یو پی کے چیف منسٹر اکھیلیش یادو پر پلٹ وار کرتے ہوئے ’’ گجرات کے گدھوں ‘‘ والی بات کا مذاق اڑایااور کہاکہ ایسے جانوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے جو ہزار وں کیلومیٹر دوررہتے ہیں
۔بھیراچ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ ’’ یہ ( گدھے) بیماررہیں بھی تو کام کرتے ہیں بھوکہ اور تھکے ہوئے رہنے کے باوجود اپنا کام پورا کرتے ہیں۔۔ اکھیلیش یہ 125کروڑ عوام ان کے ماسٹر ہیں۔ میں وہ سب کام گدھوں سے متاثر ہوکر کرونگا جس میرے دیش کے لوگ مجھے حکم دیں گے‘‘۔