نئی دہلی:جموں اور کشمیرکی لداخ سرحد پر ہندچین سپاہیوں کے درمیان میں تصادم کے بعد ہفتہ کے روز دونوں کے درمیان پتھراؤ کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہے‘ مگر فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیوکی حقیقت کاتسلیم نہیں کرسکتی۔
https://www.youtube.com/watch?v=V7szW8u52I0
جھیل کے دونوں کناروں پر کھڑا جوانوں کے درمیان میں پتھراؤ کے یہ ویڈیو 72سکینڈس کا ہے۔ ہندچین سپاہیوں کے درمیان میں دوگھنٹوں تک چلے تصادم کے دوران15اگست کو پنگون جھیل کے قریب میںیہ واقعہ پیش آیاتھا۔
واقعہ اس وقت پیش آیاجب چینی سپاہی لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کے روز سرحدی محاذوں کا ایک اجلاس منعقدہوا تاہم دونوں گروپوں نے ایک قدم پیچھے ہٹنے کی تجویز کو قبول کرلیاتاکہ سرحد پر امن برقرار رہے۔
درایں اثناء چین سکم سرحد پر بھی جون 16سے حالات کشیدگی کاشکار ہیں۔