گجرات:گجرات اسمبلی میں جمعرات کے روز برسراقتدار سیاسی جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے دوران بدترین مناظردیکھنے کو ملا۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ اور گالی گلوج کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
کانگریس پارٹی کے دوارکان اسمبلی بشمول بلدیو ٹھاکر ‘ ایک بی جے پی اور جونیر وزیر نرمل وادھوانی کو اس واقعہ میں معمولی زخم بھی ائے۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسپیکر رامن لال ورا نے کچھ دیر کے لئے اسمبلی کی کاروائی روک دی۔
ہنگامہ آر ائی اس وقت شروع ہوئی جب کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی پراش دھنانی نے حکمران جماعت سے ضلع امریلی میں خودکشی کرنے والے کسانوں کے متعلق پوچھا ‘ جس پر بحث شروع ہوئی جو بعدازاں تصادم میں تبدیل ہوگئی۔
کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی شکتی سنہا گوہل اس واقعہ کو ’جمہوریت کے لئے ’ یوم سیاہ ‘‘ قراردیااور حکمران جماعت پر تشدد کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا۔
ہنگامی اس قدر بڑگئی کہ اسپیکر نے دوکانگریس قائدین کواشتعال انگیزی کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے معطل کردیا۔کانگریس پارٹی کے ایک رکن اسمبلی بلدیو جی ٹھاکر حملہ آوروں کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔