اوا: جسٹس ٹرڈئیو وزیر اعظم کینڈا نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔کینڈا کے وزیر اعظم دفتر سے جاری کردہ بیان یہ ہے کہ’’ کینڈا اور ساری دنیاکے مسلمان روزوں کے متعلق عید الفطر منارہے ہیں۔
عید الفطر مسلمانوں کے لئے ایک خصوصی چھٹی ہے‘ تاکہ وہ مقدس ماہ صیام کے اختتام کی تیاری کرسکیں۔ یہ وقت ہے کہ سارے مہینے کا روحانی فروغ اور خوشیاں حاصل ہوں۔اس موقع پر خاندان کے لوگ اور دوست احباب یکجہ ہوتے ہیں تاکہ صبح کی نماز ادا کرسکیں‘ تحائف اور مبارکباد ایک دوسرے کو دی جاتی ہیں‘ عید کا پکوان تقسیم کیاجاتا ہے بالخصوص ان میں جو کم وسائل والے ہوتے ہیں۔ کینڈا کی اجتماعیت بے مثال ہے اور ہمارے لئے قابل فخر بھی ہے۔ اس سال ہم اپنی150ویں تاسیسی تقریب منانے جارہے ہیں اور ہماری انفرادیت کی برقراریمیں مسلم کمیونٹی کابڑاتعاون ہمیں حاصل رہا ہے۔ صوفیہ اورمیرے علاوہ میری فیملی کی جانب سے ان تمام کو مبارکباد جو عید الفطر منارہے ہیں۔ عید مبارک‘‘
The community spirit felt at Ramadan food banks in Montreal & Toronto reminds us all: no matter our backgrounds, we're in this together. pic.twitter.com/OcqvWmBaKK
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 25, 2017
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی عید کی مبارک باد کا جاری کیا۔ جس میں وہ عید کے کپڑے اور کھانے پینے کا سامان پیاک کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرڈئیو مسلمانوں کے تئیں کافی ہمدرد مانے جاتے ہیں۔
وہ اپنے نرم اور موافق رویہ کی وجہہ سے کافی مقبول بھی ہیں۔سیریہ کی خانہ جنگی کی وجہہ سے بے شمار پناہ گزین کینڈا کو مغرب کا سب سے محفوظ ملک قراردیتے ہوئے یہاں کا رخ کررہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایمگریشن منسٹر جان میکلم نے اعلا ن کیاتھا کہ کینڈا میں اب تک 25,000پناہ گزین پہنچ چکے اور مزید 10,000کو بلانے کی تیاری کی جارہی ہے