حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے اپنے بھائی کے ٹی آر کو پرگتی بھون میں راکھی باندھی اور تحفہ میں ایک ہیلمٹ پیش کیا‘ جس کے جواب میں ائی ٹی منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ کے ٹی راما راؤ نے اپنے بہن کو تحفہ میں ہینڈ لوم ساڑی پیش کی ‘ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے گھر والوں نے آج رکشہ بندھن کا تہوار پرگتی بھون میں منایا۔رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے روڈ سیفٹی کے عنوان پر ایک ان لائن مہم کی شروعات کی ہے ۔
انہوں نے اس مہم کے دوران تمام بہنوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رکشہ بندھن کے موقع پر اپنے بھائیوں کو راکھی کے ساتھ ایک ہیلمٹ بھی تحفہ میں پیش کریں۔ کویتا نے ٹووہیلر گاڑیاں چلانے والوں کے لئے ہیلمٹ کی ضرورت کا بھی اس موقع پرذکر کیا۔
You must be logged in to post a comment.