کائی مور:ایک افسوس ناک واقعہ بہار کے کائیمور ضلع کے سونبرسا گاؤں کے ساکن دو نوجوانوں کو پچھلے ہفتے ایک شادی کی تقریب سے پانچ کرسیاں چورانے کی وجہہ سے الٹالٹکا کر پیٹا گیا۔
مذکورہ شادی ماہانگو بینڈ کی بیٹی کی تھی۔بینڈ گاؤں کی اثر دار شخصیت ہے۔دونوں نوجوان راج کمار بینڈاور بیربل بینڈ دونوں کی عمر تقریبا 20سال ہے جنھیں گھر کے اندر ایک جھاڑ سے الٹا لٹکا کر بری طرح پیٹا جن کے چلانے کی آوزایں گھر کے با ہر تک سنائی دے رہی تھی۔
بینڈکوشبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں نے شادی کی تقریب کے دوران کرسیاں چوری کی ہیں اور پوری گاؤں کے سامنے ان کو اس وقت تک باندھ کر رکھا جب تک اس کی غریب گھر والے تین ہزارروپئے لاکر جمع کرائے۔
ابتدائی میں راجکمار او ربیربل نے واقعہ کے خلاف شکایت کرنے سے انکار کیامگر بعد میں انہوں نے خاطیوں کے خلاف کڑ ی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔چار میں سے ایک مشتبہ کی گرفتاری عمل میں ائی ہے کبکہ بنڈ اور دیگر مفرور بتائے جارہی ہیں۔