نئی دہلی:ہریانہ کے ایک بی جے پی لیڈردرشن ناگ پال نے مبینہ طور پر فتح آباد میں ہفتہ کے روز ان کی کارسے ٹکرانے والی ایک ایمبولنس کو روک دیا‘ اے این ائی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ایمبولنس میں موجود مریض کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔
ایک پولیس افیسر نے کہاکہ’’ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بی جے پی لیڈر ناگ پال نے ایمبولنس کو ادھا گھنٹہ تک روکنے کے بعد مریض کی موت ہوگئی‘‘۔ این ڈ ی ٹی وی کی خبر کے مطابق مریض کے رشتہ داروں نے واقعہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
#CCTV Haryana:Patient died after BJP's Darshan Nagpal allegedly stopped ambulance after it hit his vehicle in Fatehabad; case registered pic.twitter.com/fcqZzrm8Uy
— ANI (@ANI) August 7, 2017
نوین سونی کے رشتہ دار سیتا رام سونی او رارون سونی نے مبینہ طور پر اپنے شکایت میں کہاکہ ناگ پال نے ایمبولنس کاتعقب کیا اور اس کو راستہ روک دیااور ادھا گھنٹہ تک ایمبولنس کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ بالآخر ایمبولنس اسپتال پہنچی اور نوین سونی کو مردہ قراردیا گیا۔
سیتا رام سونی نے کہاکہ ’’ ڈاکٹرس نے ہمیں بتایا کہ اگرہم پندرہ منٹ قبل اسپتال پہنچتے توممکن تھا کہ مریض کو بچالیا جاتا‘‘۔ تاہم بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا ہے کہ وہ کار سے ٹکر کے بعد بھی ایمبولنس کو بنا ء بات چیت کے آگے جانے کو دیا۔
ناگ پال نے کہاکہ ’’ یہاں پر ایمبولنس روکنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں عوامی کام کررہا ہوں کسی سے بھی پوچھ لیں جو وہاں پر موجود تھا ۔ پھر میں کیسے ایمبولنس روک سکتاہوں؟‘‘۔ ناگ پال نے مبینہ طور پرکہاکہ ایمبولنس کا ڈرائیور نشہ کی حالت میں تھا۔سینئر پولیس افیسرجگدیش چندرا نے کہاکہ دونوں فریقین کو پولیس اسٹیشن طلب کاہے اس میں تحقیقات کی جائے گی۔