ویڈیو: ڈونالڈ ٹرمپ کا خاتون رپورٹر کی’’ہنسی ‘‘ پر تبصرہ کے بعد انٹرنٹ صارفین کا ردعمل

واشنگٹن:وائٹ ہاوز میں امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر ائیرلینڈلیو وارداکر کی خیرسگالی بات چیت کے دوران صحافی کے ایک مختصر گروپ کو وائٹ میںآنے میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسی دوران میں مسٹر ٹرمپ نے ائیرلینڈکے صدر کو مبارکباد پیش کررہے تھے۔

تاہم اسی دوران ائیرلینڈ کی ایک نیوز رپورٹر کی مسکراہٹ پر صدر امریکہ ٹرمپ نے فقرہ کسا۔مسٹر ٹرمپ نے وارڈیکر سے کہاکہ ’’ ہم یہاں پر آپ کے بہت سارے ائیریش نیوز میڈیا کا مشاہدہ کرتے ہیں‘ ہم پاس آپ کا تمام ائیریش خوبصورت میڈیا موجود ہے‘‘۔

پھر اس کے بعد انہوں نے کہاکہ اکیلی ائیریش خاتون کیٹریونہ پیری روپورٹرسے گفتگوکی اور کہاکہ ’’ آپ کہاں سے ہیں؟‘‘ اور آگے آنے کے لئے کہا
بالآخر صدر ٹرمپ نے مسٹر وارڈیکر سے کہاکہ ’’ ان کے چہرے پر بہترین مسکراہٹ کا اور مجھے یقین ہے کہ یہ آپ کا بہتر خیال رکھتی ہیں‘‘۔ واقعہ کے بعد کیٹرینوا پیری جو ائیرش براڈکاسٹر آر ٹی ای کی واشنگٹن کرسپانڈنٹ ہیں نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کا واقعہ پوسٹ کیا اور اس کو ’’عجیب لمحہ‘‘ قراردیا۔

جس کے فوری بعد انٹرنٹ صارفین نے بھی اس پر اپنا ردعمل پیش کرنا شروع کردیا۔

https://twitter.com/JBWolfsthal/status/879875648482930693