ویڈیو: پیار ہم سے اور شادی کسی اور سے؟ دولہے کو اغواء کرنے والی ریولوار رانی گرفتار

بانڈا( یوپی): برہمی کے عالم میں بندوق لہراتے ہوئے عین ’ سات پھیروں ‘ سے قبل شادی کے منڈپ سے دولہے کو اغواء کرلینے والی خاتون کی تلاش کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔ہامیر پور گاؤں میں منگل کے روز 25سال کی دوعورتیں دو لوگوں کے ساتھ ایس یووی کار میں اشوک کی شادی میں پہنچے اورانہوں نے اچانبے کا شکار مہمان کے حرکت میں انے سے قبل ہی دولہے کو اٹھاکر لے گئے۔

اغواء کرنے والی عورت نے کہاکہ’’ وہ شخْص مجھ سے محبت کرتا ہے‘ اور دوسری عورت سے شادی کرکے اس نے مجھے دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ میں ایسا ہرگزہونے نہیں دونگی‘‘۔واقعہ کے فوری بعد پولیس نے اغواء کاروں کی تلاشی مہم شروع کی جس کے بعد انہیں بانڈا علاقے سے گرفتار کرلیاگیا۔

اغواء کارو ں کا ایک دوست شادی کے مقام پر ہی موجود تھا جبکہ تیسرا فرد جو کہ عورت ہے حالات کاجائزہ لینے میں مصروف تھی۔پولیس نے کہاکہ جس کی اطلاع پر پولیس نے دولہے کو برآمد کرلیا‘ اور مزید کہاکہ گرفتار شدگان سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق مذکورہ عورت او ریادو کے درمیان تعلقات تھے مگر وہ گھروالوں کے دباؤ میں دوسری عورت سے شادی کے لئے تیار ہوگیا۔

ملزم ورشا ساہو نے کہاکہ ’’ میں پچھلے اٹھ سالوں سے انہیں جانتی ہوں‘ میں نے اس کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں یہ شادی ہونے نہیں دونگی‘ مگر وہ سمجھ نہیں پایالہذا میں نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ یہاں تک وہ بھی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھا‘‘۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ عورت کو بانڈا ضلع سے گرفتار کیاگیا جوکہ ایک خانگی دواخانہ میں اشوک یادو کے ساتھ کام کرتی ہے اور دونوں کے درمیان معاشقہ بھی چل رہا تھا۔تفتیش کے بعد اس بات کی اطلاع اے ایس ائی ہامیر پور نے دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عورت اب بھی اس ضد پر قائم ہے کہ وہ کسی اور عورت سے اس کی شادی ہونے نہیں دیگی۔